نئی دہلی، 15 جنوری (یو این آئی) صدر رام ناتھ کووڈ نے آرمی ڈے پر بہادر جوانوں کو مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کیں مسٹر کووند نے جمعرات کو ٹوئٹ کرکے کہا ’’آرمی ڈے پر ہندوستانی فوج کے بہادر جوانوں کو مبارکباد
انہوں نے کہا ’’ہم ان بہادر جوانوں کو یاد کرتے ہیں، جنہوں نے قوم کے لئے اپنی اعلی قربانی دی‘‘۔
انہوں نے آگے ٹوئٹ کیا’’ہندوستان ان بہادر اور پرعزم فوجیوں، سابق فوجیوں اور ان کے کنبوں کے تئیں ہمیشہ شکرگزر رہے گا‘‘۔