نئی دہلی، 13 اپریل (یو این آئی) صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے آئین کے معمار بھیم راؤ امبیڈکر کے یوم پیدائش پر ہم وطنوں کو مبارکباد دی ہے۔
مسٹر کووند نے بدھ کے روز اپنے مبارکبادی پیغام میں کہا، "میں ہندوستانی آئین کے معمار ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کے یوم پیدائش کے موقع پر تمام ہم وطنوں کو مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔ ڈاکٹر امبیڈکر، انسانی حقوق کے ایک مضبوط وکیل، آئین ساز، ماہر اقتصادیات اور خواتین کی بااختیاری کے لیے آواز اٹھانے والے، ایک سرکردہ قوم کے
معمار کے طور پر قابل احترام ہیں۔ ڈاکٹر امبیڈکر نے ہندوستانی معاشرے میں ہم آہنگی کو فروغ دینے اور ذات پات کے نظام کو ختم کرنے میں خاص کردار ادا کیا۔ انہوں نے قانون کی حکمرانی اور غریب اور پسماندہ طبقات کے حقوق کے حصول کے لیے زندگی بھر کام کیا۔
صدر جمہوریہ نے کہا کہ ہم سب کو ہندوستان کی اس عظیم شخصیت کی زندگی سے ترغیب لینی چاہئے۔ سماجی اور اقتصادی انصاف' اور 'وقار اور مواقع کی مساوات' پر مبنی ایک ترقی یافتہ ہندوستان کی تعمیر کرکے، ہم ان کے تئیں سچے خراج عقیدت کا اظہار کرسکتے ہیں۔