: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
اسلام آباد، 10 اگست (یو این آئی) پاکستان کے صدر جمہوریہ عارف علوی نے وزیر اعظم شہباز شریف کے مشورے پر قومی اسمبلی کو اپنی پانچ سالہ مدت پوری ہونے سے تین روز قبل تحلیل کر دیا ڈان اخبار نے آج اطلاع دی ہے کہ
بدھ کی نصف شب سے عین قبل، صدر جمہوریہ کے دفتر سے ایک بیان جاری ہوا جس میں کہا گیا کہ "صدر عارف علوی نے وزیر اعظم کے مشورے پر آرٹیکل 58(1) کے تحت قومی اسمبلی کو تحلیل کر دیا ہے" اس اعلان کے بعد وفاقی کابینہ بھی تحلیل ہو گئی ہے۔