نئی دہلی،29 جنوری(یواین آئی) وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے جمعہ کو راجیہ سبھا میں اقتصادی سروے 21-2020 کی کاپی پیش کی۔
اس سے پہلے راجیہ سبھا جنرل سکریٹری نے صدر کے خطاب کی کاپی ایوان کی میز پر کھی ۔ راجیہ سبھا کے چیئرمین ایم وینئیا نائیڈو نے ایوان کی کارروائی کرتے ہوئے آنجہانی اراکین کو خراج عقیدت پیش کیا۔ایوان میں آنجہانی رام ولاس پاسوان ،احمد پٹیل ،اجے بھاردواج،جسونت سنگھ، رشید مسعود ،کیشوبھائی پٹیل،بھگیرتھی مانجھی،کیلاش نارائن سارنگ،موتی لال وورا،مادھوسنگھ سولنکی،کمل مورارکا،بی ایس گیان
دیشیکران ،رام جی لال اور محترمہ سعیدہ انور تیمور کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ اس کے علاوہ سنگر ایس پی بالا سبرمنیم ،کویت کے امیر شیح صبا الاحمد الجبر الصبا اور بہرین کے ویزراعظم خلیفہ بن سلمان بن خلیفہ کو بھی خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ ایوان نے آجہانی افراد کو خاموش کھڑے ہوکر خراج عقیدت پیش کیا۔
اس کے بعد چیئرمین نے اراکین کو ایوان کے بیٹھنے کے نظام کی اطلاعی دی اور کارروائی میں تعاون کرنے کی اپیل کی۔ اس کے بعد ضروری دستاویز میز پر رکھوانے کے بعد انہوں نے ایوان کی کارروائی ایک اکتوبر تک کےلئے ملتوی کردی۔