نئی دہلی،یکم نومبر:- سپریم کورٹ نے آج اپنے ایک عبوری حکم میں مرکزی حکومت سے ممبران پارلیمنٹ اور ممبران اسمبلی
کے خلاف زیر التوا مقدمات کو جلد حل کرنے کے لئے اقدامات کرنے کو کہا ہے۔
کورٹ نے کہا ہے کہ اس کے لئے
فاسٹ ٹریک عدالتوں کی طرز پر خصوصی عدالتیں قائم کی جا سکتی ہیں۔
جسٹس رنجن گوگوئي
کی صدارت والی بنچ جس میں جسٹس نوین سنہا بھی شامل ہیں، نے مرکزی حکومت سے یہ بتانے کو کہا ہے کہ ممبران پارلیمنٹ
کے خلاف کتنے مقدمات زیر التواء ہیں۔