نئی دہلی، 19 اپریل ( یواین آئی) قانون و انصاف کے مرکزی وزیر روی شنکر پرساد نے سپریم کورٹ میں ججوں کی تقرری کے معاملہ عدلیہ پر نشانہ لگاتے ہوئے آج کہا کہ عدلیہ کو انتظامیہ میں مداخلت نہیں کرنی چاہیے۔
مسٹر پرساد نے یہاں ’ہیرو انٹرپرائزز‘ کی
جانب سے منعقد ایک پروگرام میں کہا کہ ججوں کی تقرری سے متعلق نئے قانون کو پارلیمنٹ میں تمام پارٹیوں نے ایک آواز میں منظوری دی تھی جسےسپریم کورٹ نے اسکو مسترد کر دیا۔
انہوں نے کہا’’ہم عدالت کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں اور اسے قبول کرتے ہیں۔