نئی دہلی، 31 اگسٹ (اعتماد) ملک کے سابق صدر پرنب مکھرجی کی کا انتقال ہوگیا-
پرنب مکھرجی کے بیٹے ابھیجیت مکھرجی نے ٹیوٹر پر اس کی معلومات دی-
مسٹر مکھرجی کئی دنوں سے آرمی کے آر اینڈ آر اسپتال میں داخل تھے انھوں نے کہاکہ،’’ بھاری من سے آپ کو مطلع کررہاہوں کہ ریسرچ اینڈ ریفیرل اسپتال کے ڈاکٹروں کی سخت کوششوں اور ملک کے لوگوں کی دعاؤں کے باوجود میرے والد مسٹر پرنب مکھرجی کا ابھی کچھ لمحہ قبل انتقال ہوگیا۔ ‘‘
مسٹر ابھیجیت مکھرجی نے
کہاکہ وہ ہاتھ جوڑ کر لوگوں کا دعاؤں کے لیئے شکریہ اداکرتے ہیں ۔
گزشتہ ایک ہفتہ سے زیادہ عرصے سے ہاسپٹل میں شریک سابق صدر پرنب مکھرجی کی حالت پہلے کی بہ نسبت خراب ہوگئی اور پھیپھڑے میں انفیکشن ہوگیا ہے مسٹر مکھرجی گذشتہ چند دنوں سے آرمی ریسرچ اینڈ ریفرل اسپتال میں زیر علاج تھے۔
مسٹر مکھرجی کی پھیپھڑوں کے انفیکشن کی وجہ سے حالت خراب ہوگئی ہے۔ انہیں وینٹیلیٹر پر رکھا گیا تھا اور ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم ان پر نظر رکھے ہوئے تھے
بتادیں کہ چوراسی سالہ مسٹر مکھرجی کے دماغ میں خون کا تھکہ جم گیا تھا، جسے ہٹانے کے لئے اس کا آپریشن کیا گیا ہے۔ انہیں کورونا وائرس کا انفیکشن پایا گیا تھا-