نئی دہلی، 31 اگست (یو این آئی) صدر رام ناتھ کووند نے آج سابق صدر پرنب مکھرجی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ ہمیشہ زمین سے جڑے رہے اور انہوں نے راشٹرپتی بھون کے دروازے عام لوگوں کے لئے کھول دیئے تھے مسٹر کووند نے ٹوئیٹر پر اپنے پیغام میں کہا ، "سابق صدر ، پرنب مکھرجی کے انتقال کے بارے میں سن کر دل کو صدمہ پہنچا۔ ان کی موت ایک عہد کا خاتمہ ہے۔ میں مسٹر پرنب مکھرجی کے کنبہ، دوستوں اور ملک کے تمام باشندگان سے گہری تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔ "
انہوں نے کہا ، "غیر معمولی سوچ کے دھنی، بھارت رتن
مسٹر مکھرجی کی شخصیت میں قدیم اور جدیدیت کا ایک انوکھا سنگم تھا-پانچ دہائیوں کی اپنی عمدہ عوامی زندگی میں ، متعدد اعلی عہدوں پر فائز رہتے ہوئے وہ ہمیشہ زمین سے جڑے رہے۔ وہ اپنی نرم اور ملنسار طبیعت کی وجہ سے سیاسی میدان میں مقبول تھے۔ "
صدر نے کہا ، "ہندوستان کے پہلے شہری کی حیثیت طور پر انہوں نے لوگوں سے رابطہ قائم کرنے اور راشٹرپتی بھون سے لوگوں کی قربت بڑھانے کے لئے شعوری کوششیں کیں۔ انہوں نے عوام کے لئے راشٹرپتی بھون کے دروازے کھول دیئے۔ صدر کے لئے لفظ 'مہامہم' کے لفظ کو ختم کرنے کا ان کا فیصلہ تاریخی ہے۔