the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
ذرائع:

تلنگانہ حکومت نے پرجا پالانا پروگرام کا 28 دسمبر 2023 سے آغاز کرنے کا اعلان کیا، یہ پروگرام 28 دسمبر 2023 سے 06 جنوری 2024 تک جاری رہے گا. اس پروگرام میں کانگریس حکومت کی جانب سے اعلان کردہ 6 ضمانتوں کیلئے درخواستیں قبول کی جائینگی. 

نئے راشن کارڈ داخل کرنے کے لئے، گھر کے تمام ارکان کے ادھار کارڈ اور ہیڈ آف دی فیملی(صدر خاندان) کا ووٹرID کارڈ درکار ہے، اسی طرح اگر راشن کارڈ میں کسی کا اندراج کروانا ہو تو راشن کارڈ اور ممبر کا ادھار کارڈ درکار ہوگا.

ہیڈ آف دی فیملی 2500 روپے پنشن سکیم کیلئے، ہیڈ آف دی فیملی کا ادھار کارڈ، بینک اکاؤنٹ، راشن کارڈ، اور پاسپورٹ سائز فوٹو درکار ہوگی.

ہوم لون 5 لکھ روپے سکیم کیلئے، ادھار کارڈ، بینک اکاؤنٹ، راشن کارڈ، گھر کے کاغذات اور پاسپورٹ سائز فوٹو کی ضرورت ہوگی.

اولڈ ایج پنشن کے



تحت جن کی عمر 57 سال یا اس سے زائد ہوگی ان کو حکومت کی جانب سے 4000 روپے ماہانہ فراہم کیا جائیگا، اس کے لئے ادھار کارڈ، راشن کارڈ، بینک اکاؤنٹ، پاسپورٹ سائز فوٹو، اور ووٹر ID کی ضرورت ہوگی.

گیس کنکشن 500 روپے کیلئے ادھار کارڈ، راشن کارڈ، اور گیس بک درکار ہوگی-

سکریٹریٹ میں چیف منسٹر ریونت ریڈی نے وزرا کے ساتھ مل کر درخواست فارم اور پرجا پالانا کا لوگو جاری کیا اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ریونت ریڈی نے کہا کہ کانگریس پارٹی نے عوام سے جن 6 ضمانتوں کا وعدہ کیا ہے اس پر عمل کرنے کے لئے کل 28 دسمبر سے عوام سے درخواست فارم قبول کئے جائیں گے۔ اس کے لئے 28 دسمبر سے 6 جنوری تک پرجا پالانا پروگرام ریاست کے ہر گاؤں اور شہر میں منعقد ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پرجا پالانا کے درخواست فارم کو داخل کرنے کے لئے سفید راشن کارڈ لازمی نہیں ہے راشن کارڈ نہ رکھنے والے بھی 6 ضمانتوں کے لئے درخواست فارم داخل کرسکتے ہیں
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.