the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
نئی دہلی،12جولائی(ایجنسی)ریلوے کے وزیر پیوش گوئل نے ہندوستانی ریلوے کی نجکاری کے الزامات کو خارج کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریلوے کی نجکاری کوئی نہیں کرسکتا لیکن سیمی ہائی اسپیڈ گاڑیوں کی آمدورفت اور بہتر مسافر سہولیات کے لئے اگر باہر سے سرمایہ آتا ہے تو اس کا استقبال کیا جانا چاہئے۔
مسٹر گوئل نے عام بجٹ میں ریلوے کے گرانٹ کے مطالبوں پر 12گھنٹے تک چلی بحث کا جواب دیتے ہوئے جمعہ کو یہ بات کہی۔انہوں نے کہا،’’ریلوے کی نجکاری کوئی کر ہی نہیں سکتا اور اس کا تو کوئی سوال ہی نہیں ہے۔لیکن کوئی نئی ٹیکنولوجی لے کر



آتا ہے ریلوے کی تجدید کاری کےلئے،کوئی سیمی ہائی اسپیڈ ٹرین چلاتا ہے اور مسافروں کی سہولت کو بڑھانے میں تعاون کرتا ہے تو ایسی سرمایہ کاری کا سب کو استقبال کرنا چاہئے۔‘‘
ریلوے کے وزیر نے 50لاکھ کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کے بارے میں اراکین کے سوالوں کے بارے میں کہا کہ ریلوے چھ لاکھ کروڑ روپے کی سرمایہ کاری سے صلاحیت میں اضافہ کرے گی اور ’ڈیڈیکیٹڈ فرائٹ کوریڈور(ڈی ایف سی)‘بنائے گی جس پر 4.5لاکھ کروڑ روپے خرچ ہوں گے۔گولڈن فور لین اور تھری لین ٹریکس پر گاڑیوں کی رفتار بڑھانے کےلئے ڈیڑھ لاکھ کروڑ روپے خرچ ہوں گے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.