نئی دہلی/9مئی(ایجنسی) چہارشنبہ کو دہلی میں انڈیا گیٹ کے پاس اکبر روڈ کے سائن بورڈ کے ساتھ چھیڑچھاڑ کی گئی، یہاں راتوں رات اکبر روڈ کے سائن بورڈ پر مہارانا پرتاپ روڈ کا پوسٹر لگادیا گیا، کہا جارہا ہے کہ یہ شرارتا کیا گیا ہے، پولیس اس واقعہ کے
بعد اکبر روڈ کے سائن بورڈ کے پوسٹر کو ہٹایادیاہے.
نیوز ایجنسی اے این آئی پر جاری کردہ تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کیسے اکبر روڈ کے سائن بورڈ پر مہارانا پرتاپ روڈ کا پوسٹر لگایا گیا ہے، بتادیں کہ دہلی میں اکبر روڈ پر ہی کانگریس کا دفتر بھی ہے.