لکھنؤ:13جولائی(یواین آئی) بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے آبادی کنٹرول بل کے مسودے کے سلسلے میں اترپردیش حکومت کی نیت پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ اس میں سنجیدگی کم اور انتخابی مفاد زیادہ نظر آرہا ہے محترمہ مایاوتی نے منگل کو یک بعد دیگر تین ٹوئٹ کر کے بل کے سلسلے میں تبصرہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ یوپی بی جے پی حکومت کے ذریعہ آبادی کنٹرول کے لئے لایا جارہا نیا بل ، اس کے خصائص و خامیوں سے زیادہ اس قومی فکر کے تئیں
سنجیدگی و اس کی ٹائمنگ کے سلسلے میں حکومت کی پالیسی و نیت دونوں شک و سوال کھڑے کررہا ہے کیونکہ لوگوں کو اس میں سنجیدگی کم و انتخابی مفاد زیادہ نظر آرہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ "اگر آبادی کنٹرول کے سلسلے میں یوپی بی جے پی حکومت تھوڑی بھی سنجیدہ ہوتی تو یہ کام حکومت کو تب ہی شروع کردینا چاہئے تھا جب ان کی حکومت بنی تھی اور پھر اس بارے میں لوگوں میں بیداری پیدا کرتی تو اب یہاں اسمبلی انتخابات کے وقت تک اس کے نتیجے بھی مل سکتے تھے۔