کلکتہ 27مارچ (یواین آئی) مغربی بنگال کے مغربی مدنی پور کے کیساری میں ایک غیر فطری موت کی خبر سامنے آئی ہے۔ مغربی بنگال کے بیر بھیم میں پیروئی کے ایک تالاب سے ترنمول کانگریس کے حامی کی ایک اور لاش برآمد ہوئی ہے۔ایک ایسے وقت میں جب آج پہلے مرحلے کی پولنگ ہورہی ہے ایسے میں یہ اموات سیکورٹی انتظامات پر سوالیہ نشان لگاتے ہیں۔
خیال رہے کہ ریاست میں 30سیٹوں پر پہلے کی پولنگ ہورہی۔جس میں پرولیا، مغربی مدنی پور، مشرقی مدنی پہور، جھاڑ گرام اور بانکوڑہ کی 30سیٹوں پر پولنگ ہورہی ہے۔اطلاعات کے مطابق شام 6بجے تک 80فیصد ووٹنگ ہوئی ہے۔
بی جے پی کے ریاستی انچارج کیلاش وجے ورگی نے کہاکہان کے ایک حامی کو مغربی مدنی پور میں ذبح کردیا گیا ہے۔ہم نے کمیشن سے مطالبہ کیا ہے کہ اس قتل کی جانچ ہونی چاہیے۔بی جے پی نے
الزام عاید کیا ہے کہ اس کے پیچھے ترنمول کانگریس کا ہاتھ ہیے۔دوسری جانب بیر بھوم میں ترنمول کانگریس کے حامی کی لاش برآمد ہوئی ہے۔اس کیلئے ترنمول کانگریس نے بی جے پی پرالزام عاید کیا ہے۔
خیال رہے کہ شام پانچ بجے تک 30سیٹوں پہر مجموعی طور پر 79.77فیصد ووٹنگ ہوئی ہے۔مشرقی مدنی پور میں 82.51فیصد،مغربی مدنی پورمیں 80.12فیصد،جھاڑگرام میں 90.55فیصد،پرولیا میں 77.70اور بانکوڑہ میں 79.90فیصد پولنگ ہوئی ہے۔؎
وزیر اعظم نریندر مودی، مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ، وزیر اعلی ممتا بنرجی اور گورنر جگدیپ دھنکر نے بڑی تعداد میں ووٹ ڈالنے کی اپیل کی ہے۔
وزیر اعظم مودی نے کہا، 'آج، مغربی بنگال اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کا آغاز ہو رہا ہے۔ میں تمام لوگوں سے درخواست کروں گا کہ وہ ریکارڈ تعداد میں اپنا حق رائے دہی استعمال کریں۔'؎