the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
لکھنؤ:03مارچ(یواین آئی) کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے جمعرات کو بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی)، سماج وادی پارٹی(ایس پی) اور بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) کو ہدف تنقید بناتے ہوئے الزام لگایا کہ یہ پارٹیاں مذہب اور ذا ت پات کےنام پر سیاست کرتی ہیں جبکہ اترپردیش کے عوام کو درپیش اصل مسائل سے پہلو تہی کرتی ہیں۔
کانگریس لیڈر نے سونبھدر میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا’ بی جے پی، ایس پی اور بی ایس پی صرف ’مذہب‘اور’ذات‘ کی بات کرتی ہیں ۔وہ اصل مسائل پر بات نہیں کرتی ہیں کیونکہ وہ سمجھتی ہیں انہیں اس بنیاد پر ووٹ مل جائے گا۔ہم(کانگریس) اترپردیش میں سیاست کو ایک نیا سمت دینے کو کوشاں ہیں جو ذات پات کے بجائے



ترقیاتی ایجنڈے پر مبنی ہو۔
انہوں نے بے روزگاری کے مسئلے پر بات نہ کرنے کے لئے دیگر پارٹیوں پر حملہ کیا اور سوال کیا کہ وہ کسانوں اور چھوٹے کاروباریوں کو کیا سہولیت فراہم کریں گے، قبائلیوں کےفلاح وبہبود کے لئے کیا اقدام کریں گے۔انہوں نے کانگریس کو اقتدار میں لانے کے لئے کانگریس کے حق میں ووٹ کی اپیل کی۔
پرینکا نے کہا کہ آپ کو سیاسی پارٹیوں کی‘نیت‘ اور’پالیسی‘ کو دیکھنا چاہئے۔ہم ان مسائل کی بات کررہے ہیں جن کا عوام سے تعلق ہے۔یہی وہ وقت ہے جب آپ مستقبل میں کیا چاہ رہے ہیں اس کا فیصلہ کرنا ہے۔آوارہ مویشیوں کے مسائل کا ذکر کرتے ہوئے کانگریس لیڈر نے کہا ریاستی حکومت اس مسئلے کو حل کرنے کے لئے کوئی بھی اقدام نہیں کررہی ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.