ممبئی، 7 فروری (یو این آئی) ریزرو بینک آف انڈیا کی مانیٹری پالیسی کمیٹی نے جمعہ کو تقریباً پانچ سالوں میں پہلی بار ریپو ریٹ میں 25 بیسس پوائنٹس کی کمی کرنے اور مانیٹری موقف کو ’غیر جانبدار‘ رکھنے کا فیصلہ کیا، جس سے ہوم لون، کار لون اور دیگر قرضوں کے سستے ہونے کی امیدیں بڑھ گئی ہیں۔
مسلسل گیارہویں میٹنگ میں بینچ مارک ریپوریٹ
کو 6.5 فیصد پر برقرار رکھنے کے بعد سینٹرل بینک نے معاشی ترقی کی رفتار میں کم ہونے اور افراط زر اپنے 4 فیصد ہدف کے قریب پہنچنے کے اشاروں کے درمیان بڑھتے ہوئے خدشات کے بیچ شرحوں میں کمی کی۔ ریزرو بینک نے تقریباً پانچ سالوں میں پہلی بار بینچ مارک شرحوں میں کمی کی۔ اس سے قبل کو رونا کے دوران مئی 2020 میں ریپوریٹ کو 40 بیس پوائنٹس کم کر کے 4 فیصد کر دیا گیا تھا۔