the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
نئی دہلی،17 دسمبر(یو این آئی) شہریت (ترمیمی)بل (سی اےاے2019) کی مخالفت میں منگل کے روز جمنا پار کے سیلم پور علاقے میں مظاہرین نے جم کر تشدد کیا۔ پولیس کو صورتحال پر قابو پانے کے لیے آنسو گیس کے گولے چھوڑنے پڑے۔ پُر تشدد مظاہرے کے پیش نظر دہلی میٹرو سروس کے سات اسٹیشنوں میں داخلہ بند کر نا پڑا۔
قابل ذکر ہے کہ سی اےا ے کی مخالفت میں اتوار کو جامعہ میں بھی مظاہرہ پرتشدد ہوگیا تھا اور دہلی ٹرانسپورٹ کارپوریشن (ڈی ٹی سی) کی بسوں کو نذر آتش کرنے کے ساتھ ہی کئی دیگر گاڑیاں پھونک دی گئی تھیں۔
سلیم پور میں سی اے اے کی مخالفت کرنے والے مظاہرین نے



جم کر تشدد کیا۔ ڈی ٹی سی کی دو بسوں اورسریع الحرکت دستوں (ریپڈ ایکشن فورس) کی گاڑی کے علاوہ کچھ دیگر گاڑیوں میں توڑپھوڑ کی رپورٹ ہے۔ پولیس پر بھی جم کر پتھراؤ کیا گیا۔ پتھراؤ میں کئی پولیس اہلکاروں کے زخمی ہونے کی خبریں ہیں۔ پولیس نےحالات پر قابو پانے کے لیے آنسو گیس کے گولے بھی داغے۔
پُرتشدد مظاہرے کی وجہ سے دہلی میٹرو ریل سروس کے ویلکم، جعفرآباد، موجپور۔بابرپور ، سیلم پور، گوکُل پور، شیووِہار اور جوہری اینکلیو کے میٹرو اسٹیشنوں میں دخول و خروج کے دروازے بند کرنے پڑے۔ بعد ازاں سلیم پور کے تمام دخول و خروج کے دروازے کھول دیے گئے۔


اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.