سری نگر ، 2 اکتوبر:- جموں وکشمیر کی وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے کہا کہ خواتین کی چوٹیاں کاٹنے کے واقعات میں ملوث قصورواروں کو قانون کے شکنجے میں لانے کے لئے کوششیں بڑے پیمانے پر جاری ہیں۔
انہوں نے کہا کہ معاملے کی تہہ تک پہنچنے کے لئے تحقیقاتی کمیٹیاں تشکیل دینے کے علاوہ نقدی انعام کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔
right;">محبوبہ مفتی نے یہاں شہرہ آفاق ڈل جھیل کے کناروں پر منعقدہ ایک تقریب کے حاشئے پر نامہ نگاروں کی جانب سے چوٹیاں کاٹنے کے واقعات کے بارے میں پوچھے جانے پر اپنے جواب میں کہا ’اس معاملے کی تحقیقات کے لئے ہم نے کمیٹیاں بنائی ہیں، نقدی انعام کا اعلان کر رکھا ہے، اس کے ساتھ ساتھ ڈاکٹروں کی ایک ٹیم بھی جارہی ہے، وہ متاثرین سے مل رہے ہیں۔