حیدرآباد،11اگسٹ (اعتماد ) مشہور شاعر راحت اندوری کا دل کا دورہ پڑنے سے منگل کے روز انتقال ہوگیا۔ وہ کورونا وائرس سے بھی متاثر تھے۔
بتادیں کہ شاعر راحت اندوری کی پیدائش یکم جنوری 1950 میں اندور میں ہوئی۔
جس کے لئے انہیں مدھیہ پردیش کے اندور میں 10 اگست کی دیر رات کو اروبندو ہاسپٹل میں شریک کرایا گیا تھا۔ راحت کے بیٹے ستلج اندوری نے اس
بات کی معلومات دی تھی۔
منگل کو راحت نے اس کی معلومات ٹیوٹر کے ذریعہ دی۔ انہوں نے کہا کہ کوویڈ-19 کے شروعاتی علامات دیکھائی دینے پر کل میرا کورونا ٹیسٹ کیا گیا۔ جسکی رپورٹ مثبت آئی ہے۔
انہوں نے اپنے ہی شہر میں ایک سائن پینٹر کے طور پر 10 سال سے بھی کم عمر میں کام کرنا شروع کردیا تھا۔
راحت نے کئی بالی ووڈ فلموں کے لیے گانے لکھے ہیں جو کافی مقبول ہوئے۔