ممبئی۔پنجاب نیشنل بینک کے ساتھ 12 ہزار کروڑ سے زیادہ کے لون فراڈ کے ملزم نیرو مودی کی کمپنی فائر اسٹار ڈائمنڈ سے قرض وصولی پر امریکہ کی ایک عدالت نے عبوری پابندی عائد کی ہے۔در اصل نیرو مودی کی کمپنی فائر اسٹار ڈائمنڈ انک نے دیوالیہ قانون کے تحت تحفظ کے لئےنیو یارک کی ایک عدالت میں باب۔11 عرضی دائر کی تھی ۔جس پر جج سان ایچ نے سماعت کی۔امریکی دیوالیہ عدالت نے کہا کہ اس سلسلے میں عرضی منظور ہونے کے ساتھ ہی قرض وصولیوں پر خود بخود روک لگ جاتی ہے۔
right;">
کورٹ کی جانب سے جاری دو صفحوں کے حکم میں کہا گیا ہے۔'اس کا مطلب ہوا کہ قرض دینے والے اب وصولی کیلئے اپنے قرض دار یا اس کی املاک کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کر سکتے'۔
اس میں کہا گیا ہیکہ 'مثال کے طور پر جب تک یہ پابندی نافض ہے۔لون دینے والے اپنے قرض دار سے وصولی کیلئے نہ ان پر کوئی کیس کر سکتے ہیں اور نہ ہی ان کی جائیداد سے وصولی کر سکتے ہیں۔اسے نظر انداز کرنے والوں کو یں وہ حقیقی اور مجرمانہ نقصان اور وکیل کی فیس ادا کرنی پڑسکتی ہے'۔