the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
ممبئی : نیرو مودی نے ایک ای میل بھیج کر ای ڈی سے کہا ہے کہ وہ نہ تو ہندوستان لوٹے گا اور نہ ہی قرض ادا کرے گا ۔ اس معاملہ میں ای ڈی نے نیرو مودی کو نوٹس بھیجا تھا ، جس کے جواب میں نیرو مودی نے ای ڈی کو ای میل کیا ہے کہ وہ ہندوستان نہیں لوٹے گا ۔ پنجاب نیشنل بینک نیرو مودی سے قرض کی رقم وصولنا چاہتا ہے ، لیکن نیرو مودی پہلے ہی منع کرچکا ہے کہ اس کی جائیداد یں ای ڈی نے سیل کرلی ہیں ، جس کی وجہ سے وہ قرض ادا نہیں کرسکتا ہے۔

انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کو جمعرات کو ای میل کے ذریعہ ہیرا تاجر نیرو مودی نے یہ صاف کردیا کہ وہ 11400 کروڑ کے گھوٹالہ کے معاملہ میں ای ڈی کے سامنے پیش نہیں ہوسکتا ۔ ای ڈی افسر کو ای میل میں جواب دیتے ہوئے نیرو نے پاسپورٹ کے منسوخ کئے جانے اور تجارت میں مصروفیت کا حوالہ دیتے ہوئے ملک واپس آنے



سے انکار کردیا ہے ۔

پی این بی گھوٹالہ : نیرو مودی کا ای ڈی کو تیسرا ای میل ، کہا : مصروف ہوں ، نہیں لوٹوں گا ہندوستان
خیال رہے کہ 9000 کروڑ روپے کے منی لانڈرنگ کے معاملہ میں شراب تاجر وجے مالیا نے بھی کچھ سالوں پہلے ای ڈی کے سامنے پیش نہ ہوسکنے کی یہی وجہ بتائی تھی ، جس کے بعد ایجنسی نے انہیں ہندوستانی سفارتخانہ سے سفری دستاویزات حاصل کرکے ملک واپس آنے کا مشورہ دیا تھا۔

افسروں کے مطابق ہیرا تاجر نیرو مودی کے خلاف ای ڈی نے اب تازہ سمن جاری کردیا ہے ۔ نیرو مودی کو انسداد منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت سمن جاری کیا گیا تھا ۔ ذرائع کے مطابق نیرو مودی کو 26 فروری کو تفتیش میں تعاون کرنے اور ممبئی میں ایجنسی کے سامنے پیش ہونے کیلئے کہا گیا ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.