the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
كیوڈيا، 31 اکتوبر (ایجنسی) وزیر اعظم نریندر مودی نے آج اپنے آبائی صوبہ گجرات کے نرمدا ضلع میں كیوڈيا میں واقع سردار سروور ڈیم سے تقریبا تین کلومیٹر کے فاصلے پر سادھو جزیرے پر تیار سردار بلبھ بھائی پٹیل کے 182 میٹر بلند مجسمہ اسٹیچو آف یونٹی كو قوم کو معنون کیا،اس کے ساتھ ہی یہ چین کے اسپرنگ فیلڈ بدھ کی 153 میٹر بلند مجسمہ کو باضابطہ طور پر پیچھے چھوڑتے ہوئے دنیا کا بلند ترین مجسمہ بن گیا۔

اس کی وسعت کا اندازہ اسی بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ صرف اس کے چہرے کی اونچائی ہی سات منزلہ عمارت کے برابر ہے۔ اس کے ہاتھ 70 فٹ طویل ہیں جبکہ پاؤں کے نچلے حصے کی اونچائی 85 فٹ ہے۔تقریبا تین ہزار کروڑ روپےکے اخراجات سے



قریب ساڑھے تین سال میں بن کر تیار ہونے والے اس مجسمہ کی اونچائی نیویارک واقع اسٹیچو آف لبرٹی سے بھی تقریباً دو گنی ہے۔ اسے بنانے کا اعلان گجرات کے سابق وزیر اعلی کے طور پر مسٹر مودی نے سال 2010 میں کیا تھا۔ اس کام کیلئے ایل اینڈ ٹی کمپنی کو اکتوبر 2014 میں مقرر کیا گیا تھا. کام کا آغاز اپریل 2015 میں ہوا تھا۔ اس میں 70 ہزار ٹن سیمنٹ، تقریبا 24000 ٹن اسٹیل، 1700 ٹن تانبہ اور اتنا ہی كانسہ لگا ہے۔


مورتی کی بنیاد پر ایک میوزیم اور اس کے اندر 153 میٹر کی اونچائی پر جہاں اس کا قلب کا حصہ ہے، اس پہاڑی علاقے، دریائے نرمدا اور قریبی سردار سروور ڈیم کا نظارہ دیکھنے کے لئے ایک اسپیکٹیٹر زون بھی بنایا گیا ہے۔ اس میں دو لفٹ بھی لگائے گئے ہیں۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.