وارانسی: 25 اپریل(ایجنسی) وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے پارلیمانی حلقے وارانسی میں نامزدگی سے ایک دن قبل ہی 7 کلو میٹر لمبا میگاروڈ شو کر کے اپنے طاقت کا مظاہر کیا۔ اس موقع پر مودی کے حامی و بی جے پی کے کارکن کی بڑی تعداد موجود میں رہے۔ روڈشو میں موجود عوام کا جم غفیر مودی کی ایک جھلک پانے کے لئے بے تاب دکھائی دیا وہیں سب کے زبان پر ’مودی مودی ‘کے نعرے رہے۔
موسم کی تند مزاجی کے باوجود مسٹر وزیر اعظم کو ان کے پارلیمانی حلقے میں استقبال کرنے کے لئے عوام کا جم غفیر امڈ پڑا۔ وہیں برسراقتدار پارٹی بی جے پی نے اس موقع کو اپنی طاقت کے مظاہرے کے طور پر استعمال کرنے میں ذرا بھی دیر نہیں کی۔ اور وزیر اعظم کے روڈ شو کے ذریعہ وارانسی پارلیمانی حلقے میں ان کی مقبولیت کا احساس کرایا۔
بھگوا کرتہ اور گلے میں گمچھا ڈالے وزیرا عظم ان کے دیدار کے لئے امڈی بھیڑ کا ہاتھ اٹھا کر اور سر ہلاکر جواب دیتے نظر آئے۔ روڈ شو کے دوران مودی حامیوں نے ان پر پھولوں کی بار ش کی تو وہیں وزریر اعظم اپنی کار سے ناظرین کی جانب پھول اور پھولوں کا ہار پھینکتے نظر آئے۔روڈ شو کے تحت وزیر اعظم کے قافلے کو جن جن مقامات سے گذرنا تھا انہیں دولہن کی طرح سجایا گیا تھا۔
وزیر اعظم نے اپنا روڈ شو پنڈت مدن موہن مالویہ کے مورتی پر گلپوشی کرنے کے بعد بی ایچ یو سے شروع کیا۔بعد اذاں روڈ شو کا قافلہ متعدد مندروں سے گذرتا ہوا لنکا، اسی، بھدینی، سوناپورا، مدن پورا، گدولیا سے ہوتے ہوئےدشاسو میدھ گھاٹ پر اختتام پذیر ہوا۔ جہاں پر وزیر اعظم نے’’ گنگا آرتی بھی اتاری‘‘ اور 3ہزار افراد کی موجودگی میں منعقد’سمیلن ‘ پروگرام سے خطاب کیا۔
روڈ شو کے دوران بی جے پی صدر امت شاہ، متعدد مرکزی وزرا اور وزرائے اعلی سمیت پارٹی کے دیگر سینئر لیڈر خاص طور سے وزیر اعظم کے قافلے میں موجود رہے۔