ذرائع:
وزیر آعظم نریندر مودی ریاست اتراکھنڈ کا دورہ کر رہے ہیں، کیدارناتھ کی مندر کا دورہ کیا۔ مندر میں خصوصی پوجا کی گئی۔ وزیر آعظم مودی کی آمد کے ساتھ ہی کیدارناتھ اور بدری ناتھ مندروں کو تقریباً دو کوئنٹل پھولوں سے سجایا گیا تھا ۔ مودی مندر کے دورے کے دوران روایتی پہاڑی لباس میں نظر آئے ۔ یہ چھٹا موقع ہے جب وزیر آعظم مودی کیدارناتھ کا دورہ کر
رہے ہیں۔
روپ وے پروجیکٹ کا سنگ بنیاد:
مودی مندر کے دورے کے پہلو میں روپ وے پروجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ گوری کنڈ کو کیدارناتھ اور گووند گھاٹ سے ہیما کنڈ صاحب کو جوڑنے والے دو نئے روپ وے پروجیکٹ دستیاب کرائے جائیں گے۔ 3,400 کروڑ روپے کی لاگت سے مرکزی حکومت نئے روپ وے پراجیکٹس شروع کر رہی ہے۔ مرکزی دورے کے پیش نظر پولیس کی بھاری نفری کا انتظام کیا گیا تھا۔ مودی کا دورہ یہاں دو دن تک جاری رہے گا۔