: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
حیدرآباد/26جون(اعتمادنیوز) بیرسٹر اسدالدین اویسی صدرکل ہند مجلس اتحادالمسلمین ورکن پارلیمنٹ حیدرآباد نے حکمران جماعت بی جے پی کی جانب سے ملک میں ایمرجنسی کے آغاز کے دن کو یوم سیاہ کے طور پر منانے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یقینا ایمرجنسی کا دور سیا ہ تھا لیکن آزاد ہندوستان میں جوزمین کودہلادینے والے
واقعات پیش آئے ان میں ایمرجنسی ،مہاتما گاندھی کا قتل، بابری مسجد کا مجرمین کی جانب سے انہدام، 1984 میں سکھوں کا قتل عام اور 2002 میں مسلم کش فسادات بھی شامل ہیں جو کسی کو بھی نہیں بھولنا چاہیے- اگر بی جے پی 43سال بعد ایمرجنسی کو یاد کرتی ہے تو وہ امید کرتے ہیں کہ بی جے پی کو 2002 کے فسادات ، بابری مسجد کا انہدام،سکھوں کا قتل عام اور مہاتما گاندھی کے قتل کو بھی نہیں بھولنا چاہیے-