the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
نئی دہلی،20اگست (ایجنسی) ہندوستان نے آج اس بات سے انکار کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے عمران خان کو پاکستان کے وزارت عظمی کا عہدہ سنبھالنے پر 18اگست کو بھیجے گئے اپنے تہنیتی خط میں باہمی مذاکرات شروع کرنے کا عندیہ دیا تھا اور کہا کہ خط میں صرف دونوں ملکوں کے درمیان "اچھے پڑوسی کے تعلقات قائم کرنے کے تئیں ہندوستان کے عہد " کا اظہار کیا گیا تھا۔

ذرائع نے آج یہاں پاکستان کے نئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے مسٹر مودی کے خط کے سلسلے کئے گئے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ درست ہے کہ مسٹر مودی نے مسٹرخان کو 18اگست کو خط لکھ کر مبارک باد دی تھی اور دونوں ملکوں کے درمیان اچھے پڑوسیوں کے رشتے قائم کرنے کے تئیں عہد کا اظہار کیا تھا لیکن اس میں پاکستان کے ساتھ با تچیت شروع کرنے کے بارے میں کچھ نہیں کہا گیا تھا۔
ذرائع کے مطابق " مسٹر مودی نے اپنے خط میں دونوں ملکوں کے درمیان اچھے پڑوسیوں کے رشتے قائم کرنے اور خطے میں لوگوں کی بھلائی کے لئے مثبت اور تعمیری رابطہ رکھنے کے تئیں عہد کا اظہار کیا گیا تھا۔"
ذرائع نے کہاکہ خط میں



مسٹر مودی نے اعتماد ظاہر کیا ہے کہ پاکستان میں نئی حکومت کے سہل انداز میں اقتدار سنبھالنے سے لوگوں کا جمہوریت پر اعتماد مضبوط ہوگا ۔ انہوں نے پاکستان کے عام انتخابات کے نتائج آنے کے بعد بھی مسٹر خان کے ساتھ ٹیلی پر ہوئی اپنی بات چیت کو یاد کرتے ہوئے برصغیر ہند و پاک میں امن " سلامتی اور خوشحالی کے نقطہ نظر کو ایک دوسرے سے شریک کیا تاکہ خطے کو تشدد اور دہشت گردی سے آزاد کرکے ترقی پر توجہ مرکوز کی جاسکے۔

خیال رہے کہ پاکستانی میڈیا نے وہاں کے نئے وزیر خارجہ مسٹر قریشی کے حوالے سے دعوی کیا ہے کہ وزیر اعظم مسٹر مودی نے بات چیت کا آغاز کرنے کے لئے پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کو خط لکھا ہے۔ مسٹر قریشی نے اپنے پہلے خطاب میں کشمیر کا مسئلہ بھی اٹھایا اور کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان پیچیدہ معاملات ہیں ۔ جن پر بات چیت ہونی چاہئے۔ ان کا کہنا ہے کہ ہمیں کسی دخل اندازی کے بغیر بات چیت کی ضرورت ہے۔ ہمیں مسئلہ کا حل نکالنا ہوگا۔ دونوں ملکوں کے درمیان دوبارہ سے بات چیت شروع ہونی چاہئے۔
ایک میڈیا رپورٹ کے مطابق مسٹر قریشی نے یہ بھی کہا " ہندوستان کے ساتھ مسلسل اور کسی دراندازی کے بغیر بات چیت کی ضرورت ہے۔ ہم پڑوسی ہیں۔ طویل عرصے سے ہمارے درمیان تنازعات چلے آرہے ہیں ۔ ہم دونوں کو ہی اپنی پریشانیاں معلوم ہیں لیکن ہمارے پاس بات چیت کے سوا اور کوئی متبادل نہیں ہے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.