: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
محبوب نگر(تلنگانہ )۔29مارچ(ایجنسی) وزیراعظم نریندر مودی نے اپنی حکومت کی کامیابی کا دعوی کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں ان کی حکومت نے کسانوں اور خواتین کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لئے کئی اقدامات کئے ہیں۔ انہوں نے مشن شکتی کے ملک کی جانب سے کامیاب تجربہ کا بھی حوالہ دیا۔ انہوں نے ملک میں لوک سبھا انتخابات کے اعلان کے بعد پہلی مرتبہ تلنگانہ کے ضلع محبوب نگر میں انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے عوام سے کہا کہ 11اپریل کو آپ کسی ایم پی کو منتخب نہیں کریں گے یا وزیراعظم کو ووٹ نہیں دیں گے بلکہ آپ نئے ہندوستان کو ووٹ دیں گے جو تلنگانہ کی خواہشات کا عکاس ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ ملک کی سلامتی میں بہتری ہوئی ہے۔کیونکہ بم دھماکے عملاً کشمیر کے صرف بعض حصوں تک ہی محدود ہوگئے ہیں۔ دوسرے حصوں میں کوئی دہشت گردانہ حملے نہیں ہوئے ہیں۔ مودی نے تلنگانہ کے عوام سے خواہش کی کہ وہ نئے
بھارت کے لئے ووٹ دیں جس سے ریاست کے عوام کو بھی فائدہ ہو۔مودی نے کہا کہ ملک کے شہری بغیر کسی خوف کے آگے بڑھ رہے ہیں کیونکہ چوکیدار چوکس ہے ۔ انہوں نے گزشتہ سال بھاری اکثریت حاصل کرنے کے باوجود کابینہ کی تشکیل میں تاخیر پر تلنگانہ کے وزیراعلی چندرشیکھرراو پر شدید نکتہ چینی کی اور کہا کہ کسی نجومی کا ان پر اثر ہے ۔
وزیراعظم نے چندرشیکھرراو کو خاندانی اور خوشامد کی سیاست کا چہرہ قرار دیا۔ مودی نے کہا کہ ان پر حملوں اور بدکلامی کے باوجود وہ عوام کے آشیرواد کے سبب ترقی کے ایجنڈہ کو تیزی سے آگے بڑھارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے آشیرواد نے تمام طرح کے دباو کو برداشت کرنے کی طاقت انہیں دی ہے اسی لئے وہ فیصلہ ساز حکومت چلارہے ہیں۔ انہوں نے دعوی کیا کہ گزشتہ پانچ برس کے دوران این ڈی اے نے خواتین کی سلامتی اور کسانوں کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لئے کوئی کسر نہیں چھوڑی ۔ وزیراعظم نے کہا کہ بنیادی سہولتوں کو فراہم کیا جارہا ہے۔