the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
امبیکا پور،16نومبر(ایجنسی)وزیراعظم نریندر مودی نے نوٹوں کی منسوخی کے سلسلے میں آج کسی کا نام لئے بغیر گاندھی خاندان کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ نوٹوں کی منسوخی میں کسی کو بھی کوئی پریشانی نہیں ہوئی ،صرف ایک ہی خاندان کو دقت محسوس ہوئی ہے۔

مسٹر مودی نے چھتیس گڑھ کے امبیکا پور میں ایک انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں نے بوریوں میں بھر کر کالا دھن جمع کر رکھا تھا۔نوٹوں کی منسوخی کے بعد وہ باہرآگیا۔ملک کے عوام کو اس سے کوئی پریشانی نہیں ہوئی ۔انہوں نے گاندھی خاندان کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ جو دقت ہوئی صرف دہلی میں ایک خاندان کو ہوئی۔وہ اب نوٹ بندی -نوٹ بندی کرتے رہتے ہیں۔

مسٹر مودی نے اپنی پوری تقریر کے دوران کانگریس پر جم کر



طنز کئے۔انہوں نے کہا کہ گاندھی خاندان نے صرف اقربا پروری کو فروغ دیا ہے۔خاندان کے باہر سئ کبھی ان کاسربراہ منتخب نہیں کیاگیا۔انہوں نے کہا کہ ،"اگر جمہوریت میں عقیدت ہے تو چائے والے کا وزیراعظم بننے کا کریڈٹ نہ تو مودی کو جاتا ہے کہ اور نہ ہی بی جےپی کو،اس کا کریڈٹ ملک کے عوام کو جاتا ہے۔"


مسٹر مودی نے مزید کہا،"ایک چائے والا وزیراعظم بن گیا اس کےلئے کانگریس 125کروڑ لوگوں کو کریڈٹ دینے کےلئے تیار نہیں ہے۔یہ ان کی غیر جمہوری سوچ کا نتیجہ ہے،جو انہیں نہرو جی کو ہی کریڈٹ دینے کا دل کرتا ہے۔"
مسٹر مودی نے چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس کا خیال ہے کہ ،"پنڈت نہرو کی وجہ سے ہی ایک "چائے والا"وزیراعظم بن گیا،تو ایک کام کیجئے پانچ سال کےلئے خاندان کے باہر کے کسی کانگریسی کو کانگریس کا صدر بنائیے،تو میں مان لوں گا کہ نہرو جی کی وجہ سے ہی کوئی عام کانگریسی بھی کانگریس کا صدر بن گیا۔"
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.