نئی دہلی، 7 جون (ذرائع) وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ کورونا کے خلاف ہم ہندوستانیوں کی لڑائی جاری ہے- دنیا کے دیگر ملکوں کی طرح ہندوستان بھی اس لڑائی کے دوران بڑی تکلیف سے گذرا ہے-
ہم میں سے کئی نے اس جنگ میں اپنے خاندان کو کھویا ہے- ایسے خاندانوں کے ساتھ ہماری پوری ہمدردی ہے-
پی ایم نے پیر کو ملک کے نام خطاب میں کہا کہ گذشتہ 100
سالوں میں آئی یہ سب سے بڑی وبا ہے-
ایسی وبا دنیا نے اس سے پہلے نہ دیکھی تھی اور نہ تجربہ کیا تھا- ایسے وبا سے ہمارا ملک کئی مورچوں پر ایک ساتھ لڑا ہے-
پی ایم مودی نے یہ بھی کہا کہ 21 جون کے بعد سے 18 سال سے عمر کے سبھی شہریوں کے لیے ہندوستانی حکومت، ریاستوں کو ویکسین مہیا کرائے گی-
ویکسن کا 75 حصہ مرکزی حکومت خرید کر ریاستی حکومتوں کو مفت مہیا کرائے گی-