the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
نئی دہلی، 27فروری (ایجنسی) وزیر اعظم نریندر مودی نے آج ملک کے نوجوانوں سے کہا کہ انہیں ملک اور سماج کی ترقی کے لئے بڑا کردار ادا کرنے کے لئے تیار رہنا چاہئے۔

نیشنل یوتھ پارلیمنٹ فیسٹیول 2019 کے شرکاء اور ایوارڈ یافتگان کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے وزیراعظم نے ان کی توانائی اور ان کی لگن کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ یہ فیسٹیول نئے ہندوستان کی تصویر پیش کرتا ہے۔ انہوں نے نوجوانوں سے نیو انڈیا کے خواب کے ساتھ جڑنے کی اپیل کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک کے نوجوانوں کو ملک اور سماج کی ترقی کے لئے بڑا کردار ادا کرنے کے لئے تیار رہنا چاہئے ۔ وزیراعظم نے یہاں وگیان بھون میں منعقدہ نیشنل یوتھ پارلیمنٹ فیسٹیول ایوارڈ2019 کی تقریب میں ایواارڈ یافتہ گان کو انعامات اورر سرٹیفکیٹس تقسیم کئے۔ اس تقریب میں انہوں نے کھیلو انڈیا ایپ کو بھی لانچ کیا ۔اس ایپ کے ذریعہ کھیلوں کے متعلق مختلف طرح کی معلومات کے علاوہ فٹنس کے بارے میں معلومات حاصل کی جاسکے گی۔

وزیراعظم نے ملک کے نوجوانوں سے ایک سماج کی بہتری کے لئے خود میں بات چیت کا بہتر ہنر پیدا کرنے کی اپیل کی۔انہوں نے کہا کہ جو لفظ بولاجاتا ہے



وہ کسی کو غیر متاثر یا متاثر کرسکتا ہے۔ لیکن وہ لفظ یقینی طور پر ترغیب دینے والا ہوناچاہئے۔ انہوں نے نوجوانوں سے ملک کودرپیش مختلف چیلنجز پر غور کرنے اور بحث ومباحثہ کرنے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں میں تازگی اور نئے خیالات ہوتے ہیں۔ جس سے وہ درپیش چیلنجوں کا زیادہ موثر انداز میں مقابلہ کرنے کے قابل ہوتے ہیں۔ وزیراعظم نے امیدظاہر کی کہ نیشنل یوتھ پارلیمنٹ فیسٹیول نوجوانوں میں توانائی پیدا کرے گا اور بہتر طریقے سے بات چیت کرنے کی صلاحیت بھی پیدا کرنے کے لئے پلیٹ فارم مہیا کرے گا۔ انہو ں نے کہاکہ ایسے واقعات ان لوگوں کو ترغیب دیں گے جو پارلیمان بننے کی خواہش رکھتے ہیں۔

اس موقع پر اسپورٹس اور امورنوجوانان کے وزیر کرنل راجیہ وردھن سنگھ راٹھور نے بھی خطاب کیا۔قبل ازیں منتخب نوجوانوں نے اپنے خیالات کا اظہار کیا اوروزیراعظم نے فیسٹیول کے شرکاء کے ساتھ بات چیت بھی کی۔ نیشنل یوتھ پارلیمنٹ فیسٹیول 2019، کاانعقاد نوجوانوں کی امور اور کھیل کود کی وزارت صحت' نئے بھارت کی آواز اور پالیسی کے لئے حل اور تعاون 'کے مرکزی خیال پر نیشنل سروس اسکیم (این ایس ایس) اور نہرو یوا کیندر سنگھٹن(این وائی کے ایس) کے ذریعہ مشترکہ طور پر کیا گیا تھا۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.