پاکیونگ/سکم/24ستمبر(ایجنسی) وزیرِاعظم نریندر مودی نے پیر کے روزپاکیونگ میں ریاست کے پہلے ہوئی اڈے کا افتتاح کیا اور اس کے ساتھ ہی اس ریاست کو دنیا کے نقشے پر مقام حاصل ہوگیا ۔یہ ملک کا 100 واں ہوئی اڈہ ہے ۔ مسٹر مودی نے ہوئی اڈے کے افتتاح کے بعد کہا کہ"آزادی کے بعد پہلی مرتبہ مرکزی حکومت نے شمال مشرق میں اتنے کام کئے ہیں ،سکم کو ہوائی اڈا ملنے سے یہ ملک کے باقی علاقوں سے جڑگیا ہےاور یہ ملک میں صح معنوں میں" علاقائی توازن "بنانے کی سمت میں مرکزی حکومت کے سنجیدگی سے کیا گئے کام کی مثال ہے"۔
start;">مسٹر مودی نے کہا کہ ریاست میں ایئر لائن کے آغاز سےنوجوانوں کو روزگار کے مواقع ملنے میں مدد ملے گی اور سیاحت کے شعبے میں پہلے سے ترقی یافتہ یہ ریاست خوشحال ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ "ملک میں اب سو ہوائی اڈے ہیں اور آپ لوگوں کو یہ معلوم کر کے حیرانی ہوگی کہ گزشتہ چار سالوں میں ملک کو 35 ہوائی اڈے ملے ہیں ۔ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ سرکار بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے شعبے میں کس رفتار سے کام کر رہی ہے "۔
انہوں نے کانگریس کی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ "دیگر حکومتوں نے 67 سالوں کے دوران ہرسال ایک ایک ہوئی اڈہ دیا جبکہ ہم نے چار سالوں کے دوران ہرسال نوہوائی اڈے دئے ہیں "۔