سنگاپور، 14 نومبر (ایجنسی) وزیر اعظم نریندر مودی اور امریکی نائب صدر مائک پینس Mike Pence نے آج یہاں آسیان سربراہی اجلاس کے موقع پر الگ سے دوطرفہ ملاقات کی۔
start;">وزارت خارجہ کے ترجمان رویش کمار نے ایک ٹوئیٹ میں بتایا کہ دونوں لیڈروں کی ملاقات اچھی ہوئی ، جس میں علاقائی و بین الاقوامی امور میں اپنے مفادات پر عالمی اسٹراٹیجک پارٹنرشپ کے تمام پہلوؤں پر تعمیری گفتگو ہوئی ۔ وزارت خارجہ نے کہا کہ ملاقات میں مسٹر مائک پینس نے یہ اعتراف کیا کہ ہندوستان نے معاشی ترقی کی ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی آج سویرے ہی سنگا پور پہنچے ہيں ، جہاں ان کا پہلا دن عالمی لیڈروں سے سلسلہ وار ملاقات گزرا۔ وزیر اعظم سنگاپور کے دو روزہ دورے پر ہیں۔ اس دورے کے دوران وہ ایسٹ ایشیا سمٹ میں شرکت کریں گے۔