اوساکا، 29 جون (ایجنسی) وزیر اعظم نریندر مودی کی دہشت گردی پر عالمی کانفرنس بلانےکی تجویز کی دنیا کے بہت سے ممالک نے زور دار حمایت کی ہے۔
محکمہ خارجہ کے ترجمان رویش کمار نے ہفتہ کو مسٹر مودی کے جی- 20 سربراہی اجلاس سے الگ دنیا کے مختلف ممالک کے رہنماؤں کے ساتھ ہونے والی دو طرفہ یا کثیر جہتی بات چیت کا حوالہ دیتے ہوئے یہاں نامہ نگاروں کو یہ اطلاع دی۔ انہوں نے کہا’’تجویز کو حمایت ملی ..... مجھے لگتا ہے کہ یہ سمجھا جانا چاہئے کہ ہم کس کانفرنس کی بات کر رہے ہیں. بنیادی طور پر یہ خیال ہے کہ بہت سے موضوعات پر کانفرنس ہو رہے ہیں، اب ہم کسی ایسے موضوع پر کانفرنس کیوں نہیں کر سکتے ہیں جس کا سامنا اس وقت پوری دنیا کر رہی ہے. یہ (دہشت گردی) ایک بحران ہے‘‘۔
مسٹر کمار نے کہا کہ وزیر اعظم نے یقینی طور پر بہت سی باہمی ملاقاتوں میں دہشت گردی کے مسئلے کو اٹھایا۔ انہوں نے کہا’’... آپ کو بتا سکتا ہوں کہ یہ بہت ہی حوصلہ افزا تھا، کیونکہ یہ ایک ایسا موضوع ہے جس کو کوئی بھی ملک نظر انداز نہیں کر سکتا‘‘۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کتنے ممالک نے اس کی حمایت کی ہے، یہ کہنا ممکن نہیں ہے۔ انہوں نے کہا’’یہ ایک نیا خیال ہے، جس پر غور کیا جا رہا ہے اور ہم اسے آگے لے جائیں گے‘‘۔