کاٹھمنڈو ،30اگست (ایجنسی)وزیراعظم نریندرمودی اور سری لنکا کے صدر میتری پال سری سینا کے مابین جمعرات کو یہاں دوطرفہ بات چیت ہوئی ۔
دونوں رہنماؤں نے نیپال کی راجدھانی کاٹھمنڈو میں چوتھی بمسٹیک چوٹی کانفرنس کےدوران ملاقات کی ۔
وزارت خارجہ کے ترجمان رویش کمار نے ٹویٹ کیا،"پڑوسی پہلے ،وزیراعظم نریندرمودی نے کاٹھمنڈو میں بمسٹیک چوٹی کانفرنس کے دوران سری لنکا کے صدر سری سینا کے ساتھ بات چیت کی ۔میٹنگ میں دوطرفہ رشتوں کو مستحکم بنانے کے لئے باہمی تعاون اور دیگر شعبوں کو مضبوط فراہم کرنے کےسلسلہ میں مثبت بات چیت ہوئی ۔"
style="font-family: "Jameel Noori Nastaleeq"; font-size: 18px; text-align: start;">اس سے پہلے وزیراعظم مودی اور دیگر بمسٹیک رہنماؤں نے مشترکہ طورپر نیپال کی صدر ودیا دیوی بھنڈاری سے ملاقات کی ۔اس چوٹی کانفرنس کا عنوان "پرامن ،خوشحال اور پائیدار خلیج بنگال خطہ کی سمت " ہے ۔
مسٹر مودی کا آج بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ کے ساتھ بھی دوطرفہ میٹنگ کا پروگرام ہے ۔جنوبی ایشیا اور جنوب مشرقی ایشیا کے سات ملکوں کے کے علاقائی گروپ بمسٹیک کے رکن ہیں اور سات ملکوں کے اس گروپ میں ہندستان سمیت جنوبی ایشیائی تنظیم برائے علاقائی تعاون (سارک )کے رکن ممالک بنگلہ دیش ،بھوٹان ،نیپال ،سری لنکا ،میانمار اور تھائی لینڈبھی ہیں ۔دہشت گردی کا مسئلہ بمسٹیک ملکوں کے مابین بات چیت کا اہم موضوع ہے ۔