ماسکو، 30 نومبر (ایجنسی) جی 20 کانفرنس میں حصہ لینے کےلئے دو روزہ ارجنٹینا کے دورے پر گئے وزیراعظم مودی نے سعودی عرب کے شہزادے محمد بن سلمان کے ساتھ میٹنگ کی اور اس میٹنگ کے دوران سعودی عرب نے ہندوستان کی پٹرولیم ضرورتوں کو پورا کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
روس کی خبر رساں ایجنسی اسپوٹنک کے مطابق جمعہ کو ارجنٹیناکے بیونس آئرس میں مسٹر مودی نے محمد بن سلمان کے ساتھ میٹنگ کی۔ دونوںرہنماؤں نے معاشی، سیاسی، سلامتی، فوجی اور ثقافتی شعبوں میں دو طرفہ تعاون پر بات چیت کیا۔
میٹنگ کے دوران سعودی عرب نے ہندوستان کی تیل اور پٹرولیم اشیا کی ضرورتوں کی تکمیل کی یقین دہانی کرائی۔ جی۔20 کانفرنس ارجنٹینا کے بیونس آئرس میں جمعہ کو شروع ہوگا۔
صحافی جمال خاشقجی کے قتل کے سلسلے میں انسانی حقوقی کےبین الاقوامی مشاورت گروپ کے نگراں نے بدھ کو
ایک بیان جاری کرکے کہا تھاکہ ارجنٹینا کے فیڈرل پروسیکیوٹر رامیرو گونجالیج شہزادہ محمد بن سلمان کے خلاف مقدمہ لڑنے کے لئے راضی ہوگئے ہیں۔ صحافی خاشقجی کے قتل کےلئے شہزادہ محمد بن سلمان کو مشتبہ مانا جارہا ہے۔
ارجنٹینا کے نائب وزیر خارجہ ڈینیل رائے مونڈی نے جمعرات کو اسپوٹنک کو بتایا کہ جی۔20 کے دوران شہزدہ محمد بن سلمان کو ارجنٹینا میں سبھی حقوق حاصل ہیں۔
واضح رہے کہ مسٹر خاشقجی کو 2 اکتوبر کو اپنی شادی کے دستاویز لینے کے لئے ترکی کے استنبول میں واقع سعودی قونصلیٹ گئے تھے لیکن وہ قونصلیٹ سے ہی لاپتہ ہوگئے تھے۔ بین الاقوامی دباؤ کی وجہ سے کئی ہفتوں کے بعد سعودی عرب نے یہ قبول کیا کہ مسٹر خاشقجی کو سعودی عرب میں قتل کردیا گیا تھا۔
مختلف میڈیا رپورٹوں کے مطابق امریکہ کے مرکزی جانچ ایجنسی سی آئی اے کے پاس اس بات کے ثبوت ہیں کہ شہزاد محمد بن سلمان نے ہی مسٹر خاشقجی کو قتل کرنے کا حکم دیا تھا۔