نئی دہلی، 26فروری (ایجنسی) وزیراعظم نریندرمودی نے فضا ئیہ کے پاکستانی دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر کئے گئے فضائی حملے کے بعد منگل کو صدر جمہوریہ رامناتھ کووند سے ملاقات کی۔ مسٹر مودی کابینہ کی سیکورٹی معاملات کی کمیٹی کی میٹنگ کے فوراََ بعد راشٹرپتی بھون پہنچے۔ سمجھا جاتا ہے کہ مسٹر مودی نے دہشت گرد تنظیموں کے ٹھکانوں پر کئے گئے فضائیہ کے حملے کے بارے میں صدر کو معلومات دی۔ صدر تینوں افواج کے سربراہ ہیں۔
Nastaleeq"; font-size: 18px; text-align: start;">
مسٹر مودی راشٹرپتی بھون میں گاندھی امن انعام دینے کے لئے منعقدہ تقریب میں شامل ہونے گئے تھے۔ تقریب میں نائب صدر ایم ونکیا نائیڈو اور بی جے پی کے سینئر لیڈر ایل کے اڈوانی بھی موجود تھے۔ راشٹرپتی بھون میں مسٹر کووند نے 2015, 2016, 2017کے لئے گاندھی امن انعامات دےئے۔ مسٹر مودی نے گاندھی امن انعامات کی تقریب سے خطاب بھی کیا۔