نئی دہلی، 7 مارچ (ایجنسی) وزیراعظم نریندر مودی نے آج پردھان منتری بھارتیہ جن اوشدھی پر ی یوجنا کے مستفدین اور جن اوشدھی کیندروں کے مالکوں کے ساتھ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ بات چیت کی۔ مرکزی حکومت نے جینرک دواؤں کے تئیں بیداری لانے اور ان کے استعمال کو فروغ دینےکے لئے 7 مارچ 2019 کو ملک بھر میں جن اوشدھی دوس کے طور پر منانے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کہا کہ جن اوشدھی کیندروں کے ذریعہ سستی دوائیاں فراہم کرا کر گزشتہ ایک سال کے دوران لوگوں کے ایک ہزار کروڑ روپے کی بچت کی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ جن اوشدھی کیندرہر روز دس لاکھ سے زیادہ فیض حاصل کرنے والے لوگوں کو سستی قیمت پر معیاری دوائیں فراہم کرارہے ہیں۔
start;">5000سے زیادہ مقامات پر موجودہ مستفدین اور اسٹور مالکوں کے ساتھ ایک ساتھ بات چیت کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ کم قیمتوں پر اعلی معیار والی دواؤں کی دستیابی کو یقینی بنانے کے لئے حکومت نے دو بڑے اقدامات کئے ہیں۔ سب سے پہلے 850 ضروری دواؤں کی قیمتوں کو کنٹرول کیا گیا اور ہارٹ اسٹینٹ نیز گھٹنے کی سرجری کے لئے استعمال ہونے والے آلات کی قیمتوں کو کم کیا گیا۔ دوسرا پورے ملک میں جن اوشدھی کیندروں کا ایک سلسلہ شروع کیا گیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ ان اقدامات سے نہ صرف غریبوں کو بلکہ متوسط طبقے کو بھی بہت فائدہ ہوا ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ جن اوشدھی کیندروں میں دواؤں بازار کی شرحوں سے 50 سے 90 فیصد کم قیمتوں پر مل رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ ساڑھے چار برسوں میں 5000 سے زیادہ جن اوشدھی کیندر کھولے جاچکے ہیں۔ ان کیندروں سے نہ صرف معیاری دوائیں ملتی ہیں بلکہ یہ خود روزگاری اورروزگار کے نئے مواقع بھی دستیاب کراتے ہیں۔