نئی دہلی ،23جنوری (ایجنسی)وزیراعظم نریندرمودی نے بدھ کے روز ملک شہیدوں کو یادکرتے ہوئے تاریخی لال قلعہ میں نیتاجی سبھاش چندر بوس میوزیم کا افتتاح کیااور انکی خدمات کو یادکیا۔
مسٹر مودی نے یہاں نیتاجی کے 122ویں یوم پیدائش پر انکی انڈین نیشنل آرمی کا ذکر کرتے ہوئے اس میوزیم کا افتتاح کرنے کے بعد کہاکہ نیتا جی ایک بڑی شخصیت تھے جنھوں نے ہندستان کو آزاد کرانے اور ملک کے باشندوں کو عزت ووقارکے ساتھ جینے کے لیے اپنا سب کچھ قربان کردیا۔ہم ایک مضبوط ہندستان کی تعمیر کےلیے انکے آدرشوں کو پوراکرنے کے تئیں وقف
ہیں ۔
انھوں نے کہاکہ اس قلعہ کی دیواروں سے تاریخ گونجتی ہے اور اسی قلعہ میں نیتاجی کے فوجی کرنل پریم سہگل ،کرنل گروبخش سنگھ ڈھلو،میجر جنرل شاہ نواز خان ٹرائل ہواتھا۔
وزیراعظم نے میوزیم میں آویزاں نیتاجی کی نایاب تصویروں اور آرٹ ورک،تحائف ،میڈلس، ملبوسات،بیجز وغیرہ کا افتتاح کیا۔انھوں نے لال قلعہ میں جلیاں والا باغ میوزیم ،یاد جلیاں اور پہلی جنگ آزادی 1857کے میوزیم اور درشیہ کلا میوزیم کا بھی افتتاح کیا۔