حیدرآباد/28نومبر(ایجنسی) وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کے روز حیدرآباد میٹرو ریل کے پہلے مرحلے کا افتتاح کیا اورمیٹرو کے پہلے سفر کا لطف اٹھایا. میٹرو ریل کا افتتاح کرنے سے قبل، وزیراعظم مودی نے کہا کہ آج پوری دنیا کی آنکھیں حیدرآباد پر ہے. آج دنیا بھر میں لوگ اس اجلاس میں حصہ لینے کے لئے آئے ہیں. انہوں نے کہا کہ دہلی میں بی جے پی حکومت ہے اور حیدرآباد کے ساتھ کبھی بھی کوئی تبعیض نہیں
ہوگا.
وزیراعظم مودی نے حیدر آباد کے ناگول اور میاں پور کے بیچ 30 کلومیٹر طویل میٹرو لمبےمیٹرو ریل خدمات کی شروعات کی اور اسکے پہلے مسافر بنے.
ناگول ااور میاں پور کے بیچ 24 میٹرو اسٹیشن ہیں اور عام لوگ چہارشنبہ سے اس میٹرو میں سفر کر سکتے ہیں.
میٹرو صبح 6 میٹر سے رات 10 بجے تک چلے گی اور مسافروں کی تعداد اور مانگ کو دیکھتے ہوئے وقت کو صبح ساڑے پانچ بجے سے رات 11 بجے تک کیا جائے گا.