: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
گریٹر نوئیڈا' 9 مارچ (یو این آئی)وزیر اعظم نریندر مودی نے ممبئی میں ہوئے دہشت گردانہ حملے کا منہ توڑ جواب نہیں دینے کے لئے اس وقت کی متحدہ ترقی پسند اتحاد حکومت کی سخت نکتہ چینی کرتے ہوئے آج کہا کہ اس حملے کا اس وقت مناسب جواب دیا جاتا تو 'دہشت گردی کا ناسور' اتنا بڑا نہیں ہوتا۔
مسٹر مودی نے یہاں مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کا اجراء اور سنگ بنیاد رکھنے کے بعد ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ممبئی دہشت گردانہ حملے کے بعد فوج اس کا بدلہ لینے کے لئے پوری طرح تیار تھی لیکن دہلی سے سیکورٹی فورسیز کو اجازت نہیں دی گئی ۔ اس وقت ملک کو
کچھ کرنے کی ضرورت تھی کیونکہ دنیا کے لوگ اس کے ساتھ تھے۔ انہوں نے کہا کہ ممبئی کے بعد پونے اور ورانسی میں بھی دہشت گردانہ حملے ہوئے۔ سال2011 میں ممبئی میں پھر سے حملے کئے گئے اور اس کے بعد2013 میں حیدرآباد میں اسی طر ح کے حملے ہوئے۔ ان حملوں کے بعد بھی سابقہ حکومت نے دہشت گردی پر اپنی پالیسی نہیں تبدیل کی صرف وزیر داخلہ بدلے جاتے تھے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ ریمورٹ کنٹرول کی حکومت کی وجہ سے پاکستان کی یہ سوچ بنی کہ ہندوستان پر حملے کرتے جاو ' کچھ نہیں ہوگا۔ اب ہماری فوج کی طرف سے پہلے سرجیکل اسٹرائیک اور پھر ایر اسٹرائیک کئے جانے سے پاکستان کو محسوس ہونے لگا ہے کہ یہ پہلے والا ہندوستان نہیں ہے۔