نیویارک، 27 ستمبر (ایجنسی) وزیر اعظم نریندر مودی اور فرانس کے صدر امانوئل میكرون کو اقوام متحدہ کی اعلیٰ ترین ماحولیات اعزاز'Champions of the Earth Award' "چمپئنز آف دی ارتھ" ایوارڈ سے نوازا گیا۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق بین الاقوامی شمسی اتحاد کو لے کر سرخیل اور پرجوش کاموں کے لئے اورماحولیاتی کاموں میں تعاون کے نئے
علاقوں کو فروغ دینے کے لئے مسٹر مودی اور مسٹر میكرون کو "پالیسی قیادت" زمرہ کے تحت یہ ایوارڈ پیش کیا گیا۔
وزیر اعظم کو 2022 تک ہندوستان میں پلاسٹک کے استعمال کو ختم کرنے کا عزم اور میكرون کو ماحولیات کے لئے عالمی معاہدے کو لے کر ستائش کی گئی۔
کوچین بین الاقوامی ہوائی اڈے کو 'قابل تجدید توانائی کے استعمال کا آغاز" کے لئے ایوارڈ پیش کیا گیا۔