: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی/4ڈسمبر(ایجنسی) وزیر اعظم نریندر مودی نے گجرات کے ولساڈ کے دھرم پور میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس کبھی بھی گجرات کے لیڈروں کو دل سے قبول نہیں کر سکتی اور نہ ہی برداشت کر سکتی ہے۔
وزیر اعظم نے راہل گاندھی کی عہدہ صدارت کے لئے نامزدگی پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس کو اورنگ زیب راج مبارک۔ ہمیں 125 کروڑ
لوگوں کی بھلائی کی فکر ہے اور یہی عوام ہماری ہائی کمان ہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ کانگریس نے ہمیشہ گجرات کی توہین کی ہے۔ مسٹرمودی نے کہا کہ کانگریس لیڈر منی شنکر ایئر نے کہا ہے کہ کیا مغل حکومت میں انتخابات ہوتے تھے ۔
جہانگیر کے بعد شاہجہاں آئے کیا کوئی الیکشن ہوا۔ شاہجہاں کے بعد یہ فطری ہے کہ اورنگ زیب بادشاہ بنے گا۔
کانگریس نے اس فیملی پیٹرن کو قبول کر لیا ہے لیکن ہم اورنگ زیب راج نہیں چاہتے۔