سوچی (روس)/21مئی(ایجنسی) زیر اعظم نریندر مودی روسی صدر ولادیمیر پوتن کے ساتھ غیر رسمی میٹنگ کے لئے آج روس کے شہر سوچی پہنچ گئے۔
ہوائی اڈے پر مسٹر مودی کا استقبال روس میں ہندوستان کے سفیر پنکج شرن اور روسی حکومت کے حکام نے کیا۔ مسٹر مودی ہوائی اڈے سے مسٹر پوتن سے ملاقات کے لئے روانہ ہو گئے۔
چین کے صدر شی جن پنگ کے ساتھ گزشتہ ماہ غیر رسمی ملاقات کے بعد مسٹر مودی کی روسی صدر کے ساتھ ہونے والی اس غیر رسمی ملاقات کو کافی اہم مانا جا رہا ہے۔
Noori Nastaleeq"; font-size: 18px; text-align: start;">وزیر اعظم نے کل ایک بیان میں کہا تھا کہ ان کے اس دورے سے دونوں ممالک کے درمیان خصوصی اسٹریٹیجک پارٹنرشپ نئی اونچائی پر پہنچے گی۔ انہوں نے کہا، 146146مجھے یقین ہے کہ صدر پوتن کے ساتھ مذاکرات سے ہندوستان اور روس کے درمیان خصوصی اسٹریٹجک شراکت داری اور قریبی ہوگی اور نئے باب کھولیں گے ۔
سرکاری ذرائع کے مطابق بحیرہ اسود کے ساحل پر واقع مشہور سیاحی مقام پر ہو نے والی اس ملاقات کا کوئی ایجنڈا نہیں رکھا گیا ہے۔ دونوں لیڈر چار سے چھ گھنٹے تک ایک دوسرے کے ساتھ رہیں گے اور اس میں زیادہ تر وقت وہ تنہائی میں بات چیت کریں گے۔ مسٹر پوتن نے مسٹر مودی کے اعزاز میں بخاریو کریک میں آج دوپہر ذاتی ضیافت کا اہتمام کیا ہے۔