: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
کیگالی/24جولائی(ایجنسی) ہندوستان اور روانڈا Rwanda کے درمیان کئی اہم معاہدوں پر دستخط ہوئے ہیں ۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے اس افریقی ملک میں جلد ہی ہندوستانی ہائی کمیشن کھولے جانے کا اعلان کیا ہے۔ مودی تین افریقی ممالک کے دورے پر پیر کی شام یہاں پہنچے اور اس کے ساتھ ہی روانڈا کا دورہ کرنے والے وہ پہلے ہندوستانی وزیر اعظم بن گئے۔ دونوں
ممالک نے چرم اور اس سے متعلق زرعی تحقیق کے میدان میں معاہدوں پر دستخط کئے ہیں۔
دونوں ممالک کے درمیان وفد سطح کے مذاکرات کے دوران ہندوستان نے کیگالی میں اسپیشل اکنامک زون اور تین زرعی منصوبوں کے لئے 20 کروڑ ڈالر قرض دینے کی پیشكش کی۔ ہندوستان کئی انڈسٹریل پارک کے فروغ اور روانڈا میں کیگالی اسپیشل اکنامک زون (ایس ای زیڈ) کے لیے 10 کروڑ ڈالر اور زراعت کے لئے 10 کروڑ ڈالر کے لیے روانڈا کو قرض دے گا۔