بنگلور، 7 ستمبر (یواین آئی) وزیر اعظم نریندر مودی ہفتہ کی صبح آٹھ بجے انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن (اسرو) کے کنٹرول پینل سے قوم کو خطاب کرررہے ہیں۔
مسٹر مودی چندریان -2 کے لینڈر وکرم کے چاند کی سطح پر اترنے کے لائیو ٹیلی کاسٹ کا جائزہ لینے کے لئے جمعہ کی رات یہاں اسرو کے ہیڈ کوارٹر پہنچے تھے۔ چاند کی سطح پر اترنے سے صرف 2.1
کلومیٹر پہلے چندریان -2 کے لینڈر وکرم سے رابطہ ٹوٹ گیا اور کنٹرول پینل میں مایوسی اور سناٹا پھیل گیا۔
مسٹر مودی نے اسروکے صدر کے شون اور دیگر سائنسدانوں کا حوصلہ بڑھاتے ہوئے کہا کہ ملک کو آپ پر فخر ہے۔
اسرو کی جانب سے ٹوئٹ کرکے معلومات دی گئی ہے کہ وزیر اعظم سات ستمبر کی صبح آٹھ بجے اسپیس سینٹر کے کنٹرول پینل سے قوم کو خطاب کریں گے۔