نئی دہلی/15اگست(ایجنسی) ملک کو آج آزادی کے 71 سال مکمل ہو گئے ہیں۔ بدھ کو ملک 72 واں یوم آذادی منا رہا ہے۔ اس موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی نے صبح 7:30 بجے لال قلعے کی فصیل پر پرچم کشائی کی اور ملک کو خطاب کیا۔ پی ایم نے اپنے خطاب میں دو اعلان کئے ہیں 72ویں یوم آزادی کے موقع پر وزیر اعظم نے لال قلعے سے اپنے خطاب میں ایک بڑی خوش خبری دی ہے۔ ۔ پہلا ۔2022 تک ہندستان خلائی جہاز بھیجے گا اور وہاں ترنگالہرائے گا۔ دوسرا ۔ 25 ستمبر 2018 کو پنڈت دین دیال اپادھیائے کی جینتی پر ملک میں ایوشمان بھارت یوجنا نافذ ہوگی۔ 2019 کے لوک سبھا انتخابات سے پہلے پی ایم مودی کا یہ لال قلعے کی فصیل سے آخری خطاب ہے۔
start;">پی ایم مودی نے اپنے خطاب میں تین طلاق کے مسئلے کا بھی کو بھی اٹھایا ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ طلاق ثلاثہ نے ہمارے ملک کی مسلم بہنوں کو کافی پریشان کیا ہے۔ ہم نے سیشن میں اس کو لیکر پارلیمنٹ میں بل لانے کا کام کیا لیکن کچھ لوگ ابھی اسے پاس نہیں ہونے دے رہے ہیں۔
وزیر اعظم نے خواتین پر جرم کا بھی ذکر کیا۔ انہوں نے کیا ۔" مہیلا شکتی کو چیلنج دینے والی راکشسی طاقتیں بھی پیدا ہو رہی ہیں۔ اس سے ملک کو آزاد بننا ہوگا۔ قانون اپنا کام کر ہا ہے لیکن ہمیں بھی اپنی سطح پر اس سے لڑنا ہوگا"۔