نئی دہلی، 05 دسمبر (یو این آئی) کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرانے جمعرات کو کہا کہ انڈیا گروپ کے جمعرات کو کہا کہ انڈیا گروپ کے لیڈر پارلیمنٹ میں اڈانی بد عنوانی کے معاملے پر بحث کا مطالبہ کر رہے ہیں لیکن وزیر اعظم نریندر مودی تمام حدیں توڑ کر صنعتکار کی حفاظت کر رہے ہیں انڈیا گروپ کے ممبران پارلیمنٹ نے پارلیمنٹ ہاؤس کمپلیکس میں اس معاملے پر مظاہرہ
کیا اور اس دوران مسز واڈر نے کہا کہ مسٹر مودی بد عنوانی کا دفاع کر رہے ہیں دریں اثناء کا نگریس کے جنرل سکریٹری کے سی وینو گوپال نے کہا کہ وقفہ صفر کے دوران بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے نشی کانت دوبے نے اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی اور وائٹناڈ کی ایم پی محترمہ واڈرا کے ساتھ ساتھ پوری کا نگریس پارٹی کے خلاف انتہائی توہین آمیز الفاظ استعمال کیے ، جو کہ مکمل طور پر ناقابل قبول ہے-