نئی دہلی، 21 ستمبر (یو این آئی) پی ایم کیئرس فنڈ کو نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ فنڈ (این ڈی آر ایف) میں منتقل کرنے کے حکم والی عذرداری خارج کئے جانے کے جائزہ کے سلسلے میں پیر کو سپریم کورٹ میں ایک نظرثانی کی عذرداری دائر کی گئی۔
یہ نظرثانی کی عذرداری مکیش کمار نے دائر کی ہے جو اریجنل سوٹ میں انٹروینر تھے۔
واضح رہے کہ جسٹس اشوک بھوشن کی صدارت والی بنچ نے 18 اگست کو فیصلہ سناتے
ہوئے کہا تھا کہ پی ایم کیئرس فنڈ کو این ڈی آر ایف میں منتقل کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ عدالت نے ساتھ ہی کورونا وبا کے لئے نئے نیشنل ڈیزاسٹر اسکیم بنائے جانے کے مطالبے کو ٹھکرادیا تھا۔ عدالت نے کہا تھا کہ کووڈ۔19 کے لئے نئی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اسکیم کی ضرورت نہیں ہے۔
بنچ نے یہ بھی کہا تھا کہ کووڈ۔19 سے پہلے ڈیزاسٹر منیجمنٹ ایکٹ کے تحت جاری کم از کم معیار ڈیزاسٹر منیجمنٹ کے لئے کافی ہے۔