the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
مہاراج گنج: 16 مئی(ایجنسی) کانگریس جنرل سکریٹری و مشرقی اترپردیش کی انچارج پرینکا گاندھی واڈرا نے بی جے پی پر اپنی تشہیر کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ اس نے گذشتہ پانچ سالوں میں پبلسٹی کے سوا کوئی کا م نہیں کیا ہے۔
کانگریس جنرل سکریٹری نے کہا کہ بی جے پی کی ترجیح صرف اپنی پبلسٹی کی ہے جبکہ دوسری جانب کسان، نوجوان اور غریب ہر قسم کی پریشانیوں سے دو چار ہیں لیکن بی جے پی کو ان سے کوئی سروکار نہیں ہے۔
مہاراج گنج میں صحافت سے سیاسی میدان میں قدم رکھنے



والی کانگریس امیدوار سپریا سرینیٹ کے حمایت میں منعقد انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر پرینکا نے الزام لگایا کہ مسٹر مود ی نے کسانوں کے انسورنش پریمیم کے نام پر 10 ہزار کروڑ روپئے سرمایہ کاروں کے جیب میں ڈالا ہے۔

نوٹ بندی اور جی ایس ٹی نے ملک کی معیشت کو کمزور کیا ہے جبکہ منریگا جس نے یو پی اے میعاد کارمیں کسانوں کی مدد کی تھی اسے بھی کمزور کیا گیا ہے۔پرینکا نے دعوی کیا کہ بی جے پی کا واحد مقصد اقتدار حاصل کرنا ہے اور اس کے لئے وہ سب کچھ کرنے کو تیار ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.