: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی، 14 فروری (یو این آئی) کانگریس نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کسانوں کو کم از کم امدادی قیمت (ایم ایس پی) نہیں دی اور اس سلسلے میں کمیٹی بنانے کا وعدہ پورا نہیں کیا اور انہیں غیر ملکی ایجنٹ اور دہشت گرد قرار دیا۔ اس لیے انہیں کسانوں سے
معافی مانگنی چاہیے۔ کانگریس کے میڈیا انچارج پون کھیڑا نے بدھ کو یہاں پارٹی ہیڈ کوارٹر میں ایک پریس کا نفرنس میں کہا کہ پچھلی بار جب کسان 'تین کالے قوانین' کے خلاف احتجاج کر رہے تھے ، تو مسٹر مودی نے ان سے معافی مانگی تھی اور وعدہ کیا تھا کہ وہ ان کے ساتھ انصاف کریں گے۔