کیرل/18اگست(ایجنسی) کیرالہ میں زبردست سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے سے ہوئے 19512 کروڑ روپئے کے نقصان کی رپورٹ کے بیچ ریاست کے 11 اضلاع میں ریڈ الرٹ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ خلیج بنگال میں بنے دباو کے علاقہ کے سبب یہاں ایک بار پھر بھاری بارش ہونے کا اندیشہ ہے۔ دریں اثنا، وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کیرالہ کو 500 کروڑ روپیہ کی عبوری مدد کا اعلان کیا ہے۔ مودی نے ہفتے کے روز کیرالہ کے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کیا۔ انہوں نے سیلاب کی وجہ سے غیر ناگہانی موت اور املاک کے نقصان پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔
Nastaleeq"; font-size: 18px; text-align: start;">ریاست میں سیلاب کی صورتحال کاجائزہ لینے پہنچنے والے مودی نے ایک جائزہ میٹنگ کی۔ موسم میں بہتری کے بعد، انہوں نے سیلاب سے متاثرہ کچھ علاقوں کا ہوائی سروے کیا۔کیرالہ کے گورنر جسٹس (ریٹائرڈ) پی سداشیوم، وزیر اعلی پنرائی وجین اور وزیر ملکت برائے سیاحت الفاسو کنتنم بھی ہوائی کے سروے کے دوران وزیراعظم کے ساتھ تھے۔ وزیر اعظم مودی نے گورنر، وزیر اعلی اور دیگر سینئر انتظامی حکام کے ساتھ میٹنگ کے بعد 500 کروڑ روپے کی عبوری امداد کا اعلان کیا۔ انہوں نے یقین دہانی کی کہ ریاست کی درخواست پر، غذائی اجناس اور ادویات سمیت دیگر امدادی سامان بھی فراہم کئے جائیں گے۔